آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پیر 20 اپریل 2015 12:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانولہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواوٴں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابرآلود رہا۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانولہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواوٴں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ رواں ہفتے کے دوران گندم کی کٹائی اور کپاس کی کاشت والے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :