جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے بعد عمران بند گلی میں داخل ہوگئے،عمران خان کے الزامات کی طرح ان کے سیاسی دعوے بھی کھوکھلے ہیں،عمران خان کے سیاسی شَر سے کوئی ذی شعور محفوظ نہیں،تحریک انصاف کا جوڈیشل کمیشن میں بیان مضحکہ خیز ہے،بہت جلد قوم کے ہاتھ عمران خان کے گریبان پر ہوں گے
گورنر گلگت بلتستان /وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کاانٹرویو
منگل 28 اپریل 2015 15:40
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) گورنر گلگت بلتستان /وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے بعد تحریک انصاف بند گلی میں داخل ہوگئی ہے۔ جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف کی طرف سے ٹھوس ثبوت نہ پیش کر سکنا اس بات کی دلیل ہے کہ تحریک انصاف کے الزامات کھوکھلے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن میں ثبوت پیش کرنے کی بجائے آئیں بائیں شائیں کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کا ثبوت پیش کرنے کے استفسار پر یہ کہنا کہ ثبوت تھیلوں میں بند ہیں، ایک مضحکہ خیز جواب ہے اور اس قوم، ریاست اور اس کے اداروں کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح عمران خان اور ان کی جماعت کے الزامات کھوکھلے ہیں اسی طرح ان کی سیاست بھی کھوکھلی ہے جب کہ عوام حقیقت سے بخوبی آگاہ ہوچکے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.