بدین،اعلی افسران کا اجلاس، ذوالفقار مرزا کی گرفتاری عارضی طور پر موخر کردی گئی
پیر 4 مئی 2015 14:26
بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) ٹھٹھہ، بدین اور حیدرآباد کے ایس ایس پیز کے اجلاس میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی گرفتاری کو عارضی طور پر موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بدین میں پولیس کے اعلیٰ افسران کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں بدین، ٹھٹھہ اور حیدرآباد کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی گرفتاری عارضی طور پر موخر کرنے اور صرف ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ۔
گزشتہ روز بدین میں پولیس نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حامی کی گرفتاری کی کوشش کی جسے ان کے ساتھیوں نے مزاحمت کرکے ناکام بنا دیا ۔ واقعے کے خلاف ذوالفقارمرزا اور ان کے ساتھیوں نے احتجاج کیا اور شہر میں سیاسی مخالفین کی دکانوں کو تالے لگا دئیے۔(جاری ہے)
تھانے میں ڈاکٹر مرزا اور ڈی ایس پی بدین عبدالقادر سموں میں تلخ کلامی ہوئی۔ طیش میں آ کر ذوالفقار مرزا نے میز کا شیشہ توڑ دیا اور ڈی ایس پی کا موبائل چھین کر دیوار پہ دے مارا۔
اس موقع پر ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی ضلع کے لوگوں کی حفاظت کرتا تھا اور اب بھی کرونگا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کار چوری کے الزام میں مطلوب ایک شخص کی گرفتاری کی کوشش کے بعد صورتحال خراب ہوئی۔ ماڈل پولیس اسٹیشن میں مقامی تاجروں اور پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز میمن اور تاج محمد ملاح کی مدعیت میں 2مقدمات درج کئے گئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
قطر سے تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.