آسٹریلوی وزیرخارجہ اور سرتاج عزیز کی ملاقات ٗمعاشی اور تجارتی روابط مضبوط کرنے پراتفاق
آسٹریلیا مصنوعات کیلئے اپنی منڈی تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کرے ٗمشیر خارجہ سرتاج عزیز آسٹریلیا کا پاکستان کیلئے دوکروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان ہمارا ملک بھی دہشت گردی کے خطرے سے پاک نہیں، پاکستان کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرینگے، داعش سمیت دہشت گرد تنظیمیں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں ٗ جولی بشپ
بدھ 6 مئی 2015 18:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پاکستان اور آسٹریلیا نے معاشی اور تجارتی روابط مضبوط کر نے پر اتفاق کیا ہے جبکہ آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے دوکروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارا ملک بھی دہشت گردی کے خطرے سے پاک نہیں، پاکستان کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرینگے، داعش سمیت دہشت گرد تنظیمیں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں پاکستان کے دورے کے دور ان آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ٗ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے کی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا فریقین نے تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سے اتفاق کیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات باہمی مفادات اور احترام پر مبنی ہیں ٗ معاشی اور تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے، دونوں ممالک لائیو سٹاک اور واٹر ریسورسزمینجمنٹ کے شعبوں میں مل کر کام کرینگے۔(جاری ہے)
مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ فریقین نے عوام کی سطح پر موجودہ رابطوں کو مزید مضبوط بنانے سے اتفاق کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اس سال یا آئندہ سال کے شروع میں آسٹریلیا کا دورہ کریں گے۔ پاکستان کیلئے آسٹریلیا کے ترقیاتی تعاون پروگرام کو سراہتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ زراعت ، افزائش حیوانات اور پانی کے وسائل کے انتظام کے شعبوں میں روابط کو بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے کہا کہ داعش سمیت دہشت گرد تنظیمیں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں آسٹریلیا بھی دہشت گردی کے خطرات سے پاک نہیں، شام اور عراق میں دہشت گرد تنظیمیں کام کررہی ہیں آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے لئے دو کروڑ چالیس لاکھ آسٹریلوی ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا، ایک کروڑ ڈالر کی امداد ورلڈ بینک کے تعاون سے پاکستان میں تجارتی شعبے کی ترقی ٗ مزید ایک کروڑ ڈالر کی امداد کے پی کے اور فاٹا میں انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے دی گئی ہے۔جولی بشپ نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریگا ایک سوال کے جواب میں آسٹریلیوی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں کا اعتراف کیا۔مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.