کوئٹہ : ذوالفقار مرزا کی مشکلات میں اضافہ ، پیپلز پارٹی نے ہتک عزت دعوی دائر کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 مئی 2015 13:34

کوئٹہ : ذوالفقار مرزا کی  مشکلات میں اضافہ ، پیپلز پارٹی نے ہتک عزت دعوی ..

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مئی 2015 ء) : پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری کو را کا ایجنٹ کہنے پر ذوالفقار مرزا کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا گیا ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے. ذوالفقار مرزا کے خلاف پیپلز پارٹی کے رہنما علی مدد جتک نے 5 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری پر بے جا الزامات صدارت کی توہین ہیں جبکہ سول کورٹ کی جانب سے ذوالفقار مرزا کو نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے.