آئندہ دو سے تین روز تک بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بدھ 13 مئی 2015 11:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعرات سے آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے جبکہ سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب، جنوبی خیبر پختونخواہ میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہاجبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

(جاری ہے)

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران میں مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہورڈویژن، اسلام آباد، فاٹا،کشمیر،گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، کوہاٹ،مردان، بنوں، ڈی آئی خان،سرگودھا، ڈی جی خان، ساہیوال، بہاولپور ، ژوب،حیدرآباد، میر پور خاص،سکھر ڈویژن میں چند مقامات پرتیز ہواوٴں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ جمعرات سے آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب، جنوبی خیبر پختونخواہ میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :