علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اٹک ریجن کے میٹرک ، ایف اے، بی اے پروگرامز کے امتحانات 18 مئی سے شروع ہونگے

ہفتہ 16 مئی 2015 13:06

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (اٹک ریجن) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی امان اللہ ملک کے بیان کے مطابق سمسٹر خزاں2014 کے میٹرک ایف اے اور بی اے پروگرامز کے فائنل امتحانات 18مئی2015 سے شروع ہونگے ان پروگرامز کے امتحانات میں شرکت کے اہل تمام اُمیدواروں کو ڈاک کے ذریعہ رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ ارسال کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

طلبہ و طالبات کی سہولت کے لیے رول نمبر سلپ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پربھی جاری کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے راہنمائی کے لیے ریجنل آفس اٹک سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :