زمبابوے کے بعد بنگلا دیش اور سری لنکا کو دعوت دیں گے: شہریار خان

زمبابوے کے آمد سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کر چکے ہیں اگر مہمان زمبابوے کے آفیشلز نہیں آئیں گے تو پاکستانی امپائرز ہی فیلڈ ریفری ہوں گے، چیئرمین پی سی بی

ہفتہ 16 مئی 2015 20:28

زمبابوے کے بعد بنگلا دیش اور سری لنکا کو دعوت دیں گے: شہریار خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے امید ظاہر کی ہے کہ زمبابوے سے سیریز کامیاب ہو گی۔ اب بنگلا دیش اور سری لنکا کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

انٹر نیشنل کرکٹ کو ترسے پاکستانی میدانوں کو زمبابوے کی آمد کے ساتھ آباد کرنے والے چیئرمین شہریار خان نے مہمان ٹیم سے اچھی سیریز کی امید لگا لی۔ چیئرمین پی سی بی کہتے ہیں کہ زمبابوے کے آمد سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کر چکے ہیں اگر مہمان زمبابوے کے آفیشلز نہیں آئیں گے تو پاکستانی امپائرز ہی فیلڈ ریفری ہوں گے۔ شہریار خان نے ایک کامیابی کے ساتھ ہی اپنے دوسرے محاذ کی بھی خوشخبری دے دی کہتے ہیں زمبابوے کے بعد اب بنگلادیش اور سری لنکا کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دیں گے۔