کراچی ،کورنگی پولیس کی کارروائی ،فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2ٹارگٹ کلرز سمیت 9ملزمان گرفتار
ہفتہ 23 مئی 2015 16:51
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) کورنگی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے پولیس افسر اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کے 2ٹارگٹ کلرز سمیت 9ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی جنید شیخ نے بتایا کہ کورنگی پولیس نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کورنگی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 9ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ زمان ٹاوٴن پولیس کے ساتھ مقابلے کے بعد 2ٹارگٹ کلرز سعید اور امتیاز کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ کی 10وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ٹارگٹ کلرز پولیس افسر اور فرقہ وارانہ قتل کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔(جاری ہے)
گرفتار ٹارگٹ کلر امتیاز کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ۔ملزم نے انکشاف کیا کہ ا ن کے دیگر 5ساتھی اتحاد ٹاوٴن اور نواب شاہ میں روپوش ہیں ۔
ان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گی ہے ۔ایک اور کارروائی میں گھروں اور اے ٹی ایم میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کے ملزم ارشد کو گرفتار کیا گیا ۔ارشد کے قبضے سے ایک پستول برآمد ہوا ہے ۔اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 5ملزمان حماد ،دلاور ،یاسر اور رفیق کو سعود آباد ،ماڈل کالونی ،شرافی گوٹھ اور لانڈھی تھانوں کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4پستول برآمد کیے گئے ہیں ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.