سابق وزیراعظم سے2سال قبل اغواء ہونے والے علی حیدر گیلانی کا پہلی بار ٹیلی فونک رابطہ ،علی حیدر گیلانی نے اپنے والد اور شاہ محمود قریشی سے بات کی،دونوں نے علی حیدر گیلانی سے خیریت دریافت کی،ٹیلیفونک کال افغانستان سے موصول ہوئی ، مغوی بیٹے سے رابطہ ہونے پر خوش ہوں ،جلد رہائی کیلئے پر امید ہوں،بیٹا افغانستان میں ہے،اس کے حوصلے بلند ہیں،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی مغوی بیٹے سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد میڈیا سے گفتگو
اتوار 24 مئی 2015 13:55
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2015ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے2013میں انتخابی مہم کے دوران اغواء ہونے والے ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے پہلی بار ٹیلی فونک رابطہ کیا،جو کہ اغواء کارواں کی جانب سے کرایا گیا، جس میں علی حیدر گیلانی نے خودسابق وزیراعظم سے بات کی، سید یوسف رضاگیلانی نے دوران ٹیلیفونک اپنے مغوی بیٹے سے خیریت دریافت کی اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے بھی مغوی بیٹے کی بات کروائی،ٹیلیفون کال افغانستان سے آئی۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان کے نواحی علاقے جلال آباد میں فاتحہ خوانی میں شریک تھے کہ اس موقع پر افغانستان کے نمبرسے انہیں کال موصول ہوئی اور یوسف رضا گیلانی سے متعلق پوچھا گیا،سابق وزیراعظم کی طرف سے جواب دینے پر اغواء کاروں نے ان کی مغوی بیٹے علی حیدر گیلانی سے بات کروائی، یوسف رضا گیلانی نے 8منٹ تک بیٹے سے گفتگو کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺکی نشاندہی کرتا ہے
-
اندھیرا چھانے اور دھند کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں مشکل پیش آرہی ہے. ایرانی وزیرداخلہ
-
سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
-
ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں صدر رئیسی اور پوری ایرانی قوم کے ساتھ ہیں، وزیراعظم
-
کیا بمبل بیز دنیا سے معدوم ہو جائیں گی؟
-
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
-
کرغزستان میں پھنسے مزید سینکڑوں طلبہ کی 2 خصوصی پروازوں سے وطن واپسی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی آخری تصویر منظر عام پر آگئی
-
ایرانی صدر کے ہیلی کا حادثہ:تہران نے ”سازش“کے امکان کو قبل ازوقت قراردے دیا
-
اسرائیلی فوج کی وسطی غزہ میں کارروائی، کم از کم 24 افراد ہلاک
-
ہیلی کاپٹر حادثہ، ایرانی عوام سے صدر اور دیگر اعلیٰ حکام کیلئے دعا کی اپیل کردی گئی
-
سانپوں پر چالیس ہزار بار پیر رکھنے والا انوکھا سائنس دان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.