ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، خشک رہنے رہیگا

منگل 26 مئی 2015 14:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا، اسلام آباد، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ،مالاکنڈ، ہزارہ، کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور جیکب آباد میں 49ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :