پولیس کا وکلاء کو قتل کرنا پنجاب حکومت کی کھلی دہشت گردی ہے،مظہر علوی
منگل 26 مئی 2015 18:14
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے سیالکوٹ میں دہشت گردپنجا ب پولیس کے ہاتھوں وکلاء کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے شہبازحکومت کی کھلی دہشت گردی ،ظلم و بربریت پر مبنی سفاکانہ کاروائی قراردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرموں کو سزا نہ ملنے کے باعث پنجاب پولیس اب احتجاج کرنے والوں کو اپنی بربریت اور جارحیت کانشانہ بنارہی ہے،جس کے لئے پنجاب پولیس کو پنجاب حکومت کی مکمل آشیر باد حاصل ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز صدر یوتھ ونگ اسلام آباد سفیان صابر،شیخ اقبال،منصورقاسم،منصور نیازی،کامران متین اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد سانحہ ڈسکہ پنجاب حکومت کی ریاستی دہشت گردی کا تسلسل ہے،جس کا منطقی انجام حکمرانوں کے گلے میں پھندا بن کر سامنے آئے گا۔(جاری ہے)
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد نابیناؤں اور معذوروں پر لاٹھی چارج،معصوم اور کم عمر طالب علموں پر لاٹھی چارج ،خواتین اور ڈا کٹروں کیساتھ ناروا سلوک اور اب ملک کے پڑھے لکھے طبقے پر ظلم و بربریت پولیس گردی کے ذریعے ملک کو پوری دنیا میں بدنام کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے ،یہ تمام عوامل پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.