ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا

جمعہ 29 مئی 2015 14:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تفصیلات کے مطابق سندھ کے بیشتر شہروں میں گرمی کی لہر جمعہ کو بھی جاری رہی پنجاب کے شہروں میں موسم گرم ہونے کے ساتھ خشک بھی رہا ‘ بلوچستان کے کچھ مقامات پر گزشتہ روز کی بارش سے تھوڑی بہت گرمی میں کمی آئی گلگت بلتستان میں مختلف مقامات پر موسم ابر آلودرہا محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، کوئٹہ، ژوب ،بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ،سکھر، لاڑکانہ، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہوا ؤں اورگرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے

متعلقہ عنوان :