آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ہفتہ 6 جون 2015 21:22

اسلام آباد ۔ 06 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) ملک کے اکثر علاقوں میں مطلع صاف تاہم گلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،کوئٹہ، قلات ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

(جاری ہے)

تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، پاراچنار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ایبٹ آباد میں 32 ملی میٹر جبکہ مری 18، سیدو شریف 12، راولاکوٹ 08، استور، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم 06، پاراچنار 05، دروش 04، میرکھانی 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں44 جبکہ سبی، کوٹ ادو، میرپورخاص 42، موہنجوداڑو، شہید بینطیرآباد، نوکنڈی، لاڑکانہ، مٹھی، رحیم یار خان، تربت، بدین، سکھر، جیکب آباد، حیدرآباد، روہڑی 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :