آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

اتوار 7 جون 2015 11:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جون۔2015ء) آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم گرم جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم اور خشک رہیگا،تاہم مالاکنڈ، قلات ڈویڑن، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا ایک کم دباؤ پاکستان کے ساحلی علاقوں سے جنوب میں 1300 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم لسبیلا اور پاراچنار میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات، سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں46 جبکہ سبی، جیکب آباد، رحیم یار خان، موہنجوداڑو 45، روہڑی، لاڑکانہ، سکھر 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :