سینیٹ میں بھارتی وزیر اعظم کے متنازعہ بیان کے خلاف قرار داد مذمت متفقہ طور پر منظور
طویل محنت کے بعد ایٹمی قوت بنے ، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ،بھارت میں گاندھی کے قاتلوں کی حکومت ہے،مودی گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام اور سمجھوتہ ایکسپریس کا دھبہ تو اپنے دامن سے دھو لیں ، قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن ، مشاہد حسین، مشاہد اﷲ خان اور دیگر کا سینیٹ میں مودی کے بیان پرردعمل کا اظہار
جمعرات 11 جون 2015 17:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ایوان بالا میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کے خلاف قرار داد مذمت متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ،اراکین سینٹ نے مودی کے بیان پر کہا ہے کہ طویل محنت کے بعد ایٹمی قوت بنے ، دفاع ناقابل تسخیر ہے ،بھارت میں گاندھی کے قاتلوں کی حکومت ہے،مودی گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام اور سمجھوتی ایکسپریس کا دھبہ تو اپنے دامن سے دھو لیں ۔
جمعرات کو سینٹ اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم کے بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہے خطرے کی کوئی بھی بات نہیں ہے حکومت بیان بازی کے بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے بھارتی راہنماوں کے بیانات کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھایا جانا چاہیے ،حکومت اپنی فوج پر اعتماد رکھے مشاہد حسین سید نے کہا کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر نے امریکہ میں بیٹھ کے کہا کہ اگر بھارت میں کوئی دہشت گردی ہوئی تو پاکستان بلوچستان کھو دے گا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.