سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان کی امیر قطر سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال

اتوار 14 جون 2015 13:59

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے دوحہ میں ملاقات کی جس میں دونوں خلیجی مملکتوں کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق قطر کے شاہی محل میں ہونے والی اس ملاقات میں بین الاقوامی تعلقات اور مشترکہ باہمی مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیخ تمیم نے سعودی وزیر دفاع اور نائب وزیر اعظم دوئم محمد بن سلمان اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے اعزاز میں پرتکلف عشایئہ کا بھی اہتمام کیا۔اس موقع پر قطر کے نائب امیر شیخ عبداللہ بن حماد کے علاوہ سعودی عرب کے وزیر ثقافت اور اطلاعات ڈاکٹر عادل بن زید الطریفی، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن خالد بن عبدالرحمان العیسی بھی موجود تھے۔