” شہبازشریف نے عزم اور محنت سے انتہائی کم مدت میں صحت عامہ کے اہم اہداف حاصل کئے ہیں“

ڈیفڈ پاکستان کے سربراہ کا وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات کو خراج تحسین

جمعرات 25 جون 2015 23:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء ) پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈمیپ سے متعلق اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف اور تمام شرکاء نے اچھی کارکردگی دکھانے پر ای ڈی اوز ہیلتھ راجن پور، چنیوٹ، جہلم اور ننکانہ صاحب کی بھرپور ستائش کی اور تالیاں بجا کر ان کی کارکردگی کو سراہا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ڈیفڈ پاکستان کے سربراہ رچرڈ منٹگمری نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے عزم، محنت اور جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے انتہائی کم مدت میں اہم اہداف حاصل کئے ہیں جو بہت بڑی کامیابی ہے جس پر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

ڈیفڈ پاکستان کے سربراہ نے ڈیفڈ کے خصوصی نمائندے سر مائیکل باربر کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں صوبہ پنجاب میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے موثر اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔