ہما قریشی مراٹھی فلم میں اداکاری کرینگی

جمعہ 26 جون 2015 16:05

ہما قریشی مراٹھی فلم میں اداکاری کرینگی

ممبئی ۔ 26 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی مراٹھی فلم میں اداکاری کرتے ہوئے دکھائی دیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق متعدد بالی وڈ فلموں جن میں ”ایک تھی ڈائن“،”ڈیڑھ عشقیہ“،” ہوائی زادہ“ اوردیگرشامل ، سے اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ ہما قریشی نے اب ساؤتھ فلموں میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ مراٹھی فلم جس کا نام ” ہائی وے“ ہے ، میں اداکاری کے جوہر دکھائی دیتے نظرآئیں گی۔ اداکارہ فلم میں اہم کردار نبھا رہی ہیں۔ فلم میں ان کی ساتھی اداکارہ ٹیسکا چوپڑا ہونگی۔ فلم کی ہدایات اومیش کلکرنی دے رہے ہیں ۔فلم جلد ہی مکمل کرلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :