ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2014ء میں پاکستان میں آنیوالے سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے 220 ملین ڈالر امداد کی منظوری دیدی
منگل 30 جون 2015 13:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں 2014ء میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ سڑکوں، پلوں اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے 220 ملین ڈالر امداد کی منظوری دی ہے۔
(جاری ہے)
مرکزی اور مغربی ایشیاء کیلئے بینک کے اہلکار دونیتوالٹن نے کہا کہ یہ امداد تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی میں اہم کردار ادا کریگی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا زیادہ انحصار زراعت پر ہے اور یہاں موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب آتے ہیں جس سے زرعی شعبے کو نقصان پہنچتا ہے، ستمبر 2014ء میں سیلاب نے پاکستان کے تقریبا 14 اضلاع میں 25 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا تھا اور چار لاکھ 45 ہزار ہیکٹر زرعی زمین کو تباہ کردیا تھا اور ہزاروں کسان متاثر ہوئے تھے، تباہ شدہ زرعی زمین اور انفراسٹرکچرکی بحالی کیلئے 440 ملین ڈالر درکار تھے ۔
بینک کی رقم کو پنجاب کے آزاد کشمیر کے پونچھ ، کوٹلی اور حویلی اضلاع میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر میں لگائے جائینگے۔ اس رقم میں سے 2 ملین ڈالر قدرتی آفات سے نمٹنے والے اہلکاروں کی تربیت پر خرچ کئے جائینگے۔ یہ منصوبہ 2018ء جون تک تقریبا تین سال میں مکمل کیا جائیگا۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.