بھارت کے شہر ممبئی سے ہر ماہ 884 افراد لاپتہ ہوجاتے ہیں
گزشتہ ساڑھے دس سال کے دوران ممبئی سے تقریباً ایک لاکھ دس ہزار 547 افراد کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ کی گئی، ایک لاکھ 439 افراد کا پتہ چل گیا، 10 ہزار108 کا اب تک پتہ نہیں چل سکا،ممبئی پولیس کے اعدادوشمار
جمعہ 3 جولائی 2015 18:10
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) بھارت کے شہر ممبئی سے ہر ماہ اوسطاً 884 افراد لاپتہ ہوجاتے ہیں، جن میں زیادہ تر نابالغ لڑکیاں ہوتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے حال ہی میں اس حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق گزشتہ ساڑھے دس سال کے دوران اس شہر سے تقریباً ایک لاکھ دس ہزار 547 افراد کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ کی گئی۔
ان افراد میں سے ایک لاکھ 439 افراد کا پتہ چل گیا، تاہم باقی 10 ہزار108 کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔جنوری 2005 سے مئی 2015 کے عرصے کے دوران جمع کیے گئے یہ اعداد و شمار سی آئی ڈی ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کے ’مسنگ پرسن بیورو‘ نے جاری کیے۔یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ لاپتہ مردوں کے مقابلے میں نابالغ لڑکیوں سمیت خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
-
سعودی عرب کی موجودہ کامیابیاں صرف شروعات ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان
-
متحدہ عرب امارات میں کل سے شدید بارش کی پیشگوئی
-
اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کی 20 جامعات میں احتجاج جاری
-
جنگ بندی اورغزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا چاہتے ہیں، حماس
-
اسرائیل نے 40 روزہ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے، برطانیہ
-
اسرائیل میں قید فلسطینی نوجوان ادیب نے ایوارڈ جیت لیا
-
اعلی امریکی سفارت کارکی شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات
-
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے سربراہ نے دی تھی، امریکی اخبار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.