کراچی : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کراچی ائیر پورٹ پہنچ گئیں۔
آفت قدرت کی جانب سے آتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں 7 سال سے سندھ میں بیٹھی حکومت نے عوام کے لیے کیا کیا ہے؟؟ ریحام خان کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 جولائی 2015 13:04
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جولائی 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کراچی ائیر پورٹ پہنچ گئی ہیں .. اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی آنے میں کچھ تاخیر ہوئی ہے لیکن میں کراچی ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ عوام سے ملاقات کے لیے آئی ہوں. انہوں نے کہا کہ حکومتی بے حسی کو ختم ہونا چاہئیے، گرمی اور ہیٹ سٹروک کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی ذمہ داری صوبائی حکومت بھی خود پر نہیں آنے دے رہی جسے دیکھو وہ دوسرے ہی پر الزام تراشی کا راسہ اختیار کیے ہوئے ہے.
(جاری ہے)
ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں کراچی ہیٹ سٹروک کے مریضوں کی عیادت کے لیے آئی ہوں اور یہاں کی عوام سے ملنے آئی ہوں، ان کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ آفت خدا کی طرف سے آتی ہے لیکن آفت کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں، ریحام خان کا کہنا تھا کہ ہم متاثرین کی مدد کریں گے، اور کیمپس لگائیں گے جہاں عوام کو پانی بھی میسر کیا جائے گا. رمضان میں غریب عوام کو ریلیف فراہم کریں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتی نمائندے ائیر کنڈیشنڈ کمٹی رومز سے باہر نکل کر عوام کے ساتھ کھڑے ہوں تا کہ انہیں عوام کی تکلیف کا اندازہ ہو. انہوں نے سندھ حکومت کی نا اہلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے 7 سال میں عوام کے کیے کیا کیا ہے، تھر میں جو ہوا وہ سب جانتے ہیں اور میڈیا بھی سرخی دے کر بھول جاتا ہے. ہم تھر کے لوگوں کو کیوں بھول گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ کراچی میں گرمی کی شدت سے ہونے والی ہلاکتوں میں کے الیکٹرک کی نا اہلی بھی جھلکتی ہے. تاہم کے الیکٹرک پر حکومت کی نگرانی بنتی ہے. اموات کی ذمہ دار مرکزی حکومت ہے. حکومت نے اوپر سے لے کر نیچے تک نااہل افراد کو تعین کیا ہوا ہے.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.