سعودی عرب عالم اسلام کا حقیقی قائد ہے ،حرمین شریفین دنیا بھر کے مسلمانوں کی محبت و عقیدت کا مرکز ہیں ‘ سینیٹر سراج الحق
پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے ،سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری پاکستان کے بہترین سفیر ہیں
ہفتہ 4 جولائی 2015 22:50
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سعودی عرب عالم اسلام کا حقیقی قائد ہے ،حرمین شریفین دنیا بھر کے مسلمانوں کی محبت و عقیدت کا مرکز ہیں ،سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری پاکستان کے بہترین سفیر ہیں ۔جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی میڈیا سیل منصورہ سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی خواتین کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں بدامنی ہے اورقانون کی حکمرانی کا تصورنہیں ہے ،سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی شہری قانون کا احترام کرتے ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا فرض ہے کہ وہ قانون کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی کے تصور کو پاکستان میں بھی رائج کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے ،دونوں برادر اسلامی ممالک میں محبت و عقیدت اور اسلام کا نہ مٹنے والا رشتہ ہے ۔
سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کافرض ہے کہ وہ سعودی عرب میں اپنی ساکھ محنت اور جدوجہد کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کریں اور پاکستان کے سفیرکا کردار ادا کریں ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.