الطاف حسین کے سارے سوال کھل کر بتادوں تو مزید گالیاں پڑیں گی ،الطاف بھائی فون پر گفتگو کے دوران انتہائی غصے میں تھے ، مجھ سے پوچھا سندھ میں کیا ہو رہا ہے،میں نے کہا آپ بتادیں تو غصے میں کال کاٹ دی ،آصف زرداری ضرور واپس آئیں گے، پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو
پیر 6 جولائی 2015 18:58
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ الطاف بھائی کا فون آیا تو بہت غصے میں تھے،انہوں نے سوال کیا کہ سندھ میں کیا ہو رہا ہے،میں نے کہا آپ بتادیں تو انہوں نے غصے میں کال کاٹ دی،ان کے مزید سوال ایسے تھے کہ اگر کھل کر بتایا تو مزید گالیاں پڑیں گی ، یہ ملک آصف زرداری کا ہے،وہ ضرور واپس آئیں گے، پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے۔
وہ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الطاف بھائی سے ٹیلیفونک بات چیت میں کئی سوالات ایسے ہیں جن کا اگر بتا دیا کہ مزید گالیاں پڑیں گی، الطاف بھائی ہمارے لئے قابل احترام ہیں، پیغام ملا کہ الطاف بھائی سے فون پر بات کروں تو اہم اجلاس چھوڑ کر ان کا فون سنا،الطاف بھائی کا فون آیا تو بہت غصے میں تھے،الطاف بھائی نے پہلا سوال یہ کیا کہ آپ کہاں کے شہری میں ،میں نے کہا کہ پاکستان اور سندھ کا شہری ہوں، انہوں نے پوچھا کہ میں کہاں کا شہری ہوں، میں نے کہا کہ آپ بھی پاکستان اور سندھ کا شہری ہوں، تیسرا سوال انہوں نے یہ کیا کہ سندھ میں کیا ہو رہا ہے؟ میں نے کہا کہ آپ بتا دیں کہ کیا ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کیا آپ کو نہیں پتا؟ میں نے کہا کہ مجھے پتا جو کچھ سندھ میں ہو رہا ہے، یہ پاکستان کا حصہ ہے، آپ بتائیں کہ آپ کو کس چیز پر اعتراض ہے؟ میں نے اس سوال کا ابھی مزید جواب دینا تھا تاہم انہوں نے غصے میں آ کر فون بند کر دیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.