مون سون بارشوں کے ساتھ ہی ڈینگی سیزن کا آغاز ہونے کے پیش نظر انسدادی ڈینگی سرگرمیاں مزید تیز کر دی جائیں

عیدالفطر کے موقع پر انسدادڈینگی مہم جاری رکھتے ہوئے عیدگاہوں،مساجد اور پبلک مقامات پر صفائی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں‘راؤ امتیاز احمد

اتوار 12 جولائی 2015 15:23

لاہوراُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جولائی۔2015ء ) اسسٹنٹ کمشنر کینٹ راؤ امتیاز احمد نے کہا ہے کہ مون سون کی بارشوں کے ساتھ ہی ڈینگی سیزن کا بھی آغاز ہو گیا ہے چنانچہ تمام متعلقہ محکمے اور اینٹی ڈینگی سکواڈ باقاعدگی سے سرویلنس یقینی بنائیں اور کسی بھی مقام پر بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں،عیدالفطر کے موقع پر انسداد ڈینگی سرگرمیاں جاری رہیں گی جبکہ مساجد،عیدگاہوں اور پبلک کے مقام پر صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنایا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی لاہوراور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کینٹ کے اجلا س صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعمان جمیل ،ای ڈی او ہیلتھ کینٹ ڈاکٹر آصف اقبال،سینئراینٹامالوجسٹ سعیدالرحمن،کینٹ کے مختلف سکول اور کالجوں کے سربراہان ،محکمہ فشریز،کوآپریٹو،تعلیم،صحت ،ڈی ایچ اے اور آرمی کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اے سی کینٹ راؤامتیاز احمد انسداد ڈینگی مہم میں شامل تمام محکموں کو ہدایت کی کہ مون سون کے موسم ڈینگی کی وبا سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے آؤٹ ڈور اور ان ڈور سرویلنس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات بارے آگاہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کی ٹیمیں باقاعدگی سے ہائی رسک ،ایریازکا معائنہ کریں اور ڈینگی لاروا کی افزائش کے امکانات والے مقامات پر سپرے اور سوئیپنگ سرگرمیاں مزید تیز کر دیں۔اجلاس میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کینٹ اور کنٹونمنٹ کے مختلف علاقوں میں انسدادڈینگی مہم بارے کئے جانے والے اقدامات ،آگہی سیمینارکے انعقاد اور پمفلٹس کی تقسیم بارے بریفنگ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :