بارشوں اور گلیشیر پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ

سیلاب کے پیش نظر چشمہ بیراج کے 52 میں سے 41 دروازے کھول دیے گئے

پیر 13 جولائی 2015 13:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) مون سون بارشوں اوربالائی علاقوں میں گلیشیر پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ جاری ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر چناب میں ہیڈ قادر آباد اور دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر درمیانے درجہ کا سیلاب ہے ملک کے مختلف دریاؤں میں کہیں پانی کے بہاؤمیں اضافہ ہورہا ہے ، کہیں پانی کی سطح برقرار ہے۔

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجہ کا سیلاب ہے یہاں پانی کا بہاؤ 81ہزار 700کیوسک ہے۔ دریائے سندھ میں جناح بیراج ،کالاباغ اور چشمہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ 6 ہزار 900کیوسک ہے۔ اور اخراج چار لاکھ ایک ہزار کیوسک ہے ، سیلاب کے پیش نظر چشمہ بیراج کے 52 میں سے 41 دروازے کھول دیے گئے۔

(جاری ہے)

تونسہ کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد بدستور دولاکھ دوہزار15 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 89ہزار کیوسک رکارڈ کیا جارہا ہے۔

دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد پر درمیانے جبکہ ہیڈ مرالہ اور خانکی پر نچلے درجہ کا سیلاب ہے۔ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد ایک لاکھ 70 ہزار اور اخراج ایک لاکھ 51 ہزار کیوسک رکارڈ کیا گیا۔ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 45 ہزار 700کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 15 ہزار6سو کیوسک جبکہ ہیڈ خانکی پر پانی کی آمد ایک لاکھ 57 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 49ہزار ایک سو کیوسک رکارڈ کیاگیا۔ نالہ ڈیک جس میں گزشتہ دنوں طغیانی سے کئی دیہات زیر آب آئے۔ اب اس میں پانی کی سطح مسلسل کم ہورہی ہے۔ نالہ میں پانی کا بہاؤ 4 ہزار 600 کیوسک رکارڈ کیاگیا

متعلقہ عنوان :