آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ‘محکمہ موسمیات

جمعرات 16 جولائی 2015 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ‘مالا کنڈ،ہزارہ،راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویڑن،اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ،گوجرانوالہ، لاہور،کشمیر، اسلام آباد کے بیشتر جبکہ پشاور،کوہاٹ اور سر گودھا ڈویژن میں چند مقامات پرتیزہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان ہے تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں چھیالیس،نوکنڈی،اور سکھر میں پینتالیس جبکہ لاڑکانہ اور دادو میں چوالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :