بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سرحدی جھڑپوں کے باوجود پاکستان کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں ‘برطانوی میڈیا
منگل 21 جولائی 2015 13:45
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) برطانوی اخبار ”ڈیلی میل“ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سرحدی جھڑپوں کے باوجود پاکستان کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں، مودی حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے ہی واحد آپشن پریقین رکھتی ہے ‘حالیہ سرحدی جھڑپوں اور ممبئی حملہ کیس جیسے مسائل کے باوجود پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے بھارت کو پہل کرنے میں گولیاں اب رکاوٹ بنتی دکھائی نہیں دیتیں۔
گزشتہ سال کشمیری حریت پسندوں کے ساتھ پاکستان کی بات چیت کے بعد ہی نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت نے پاکستان کے ساتھ خارجہ سکریٹری سطح کے مذاکرات ختم کر دیے تھے تاہم پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بھارتی حکومت کی حکمت عملی میں واضح تبدیلی نظر آتی ہے۔(جاری ہے)
گزشتہ ایک سال میں کنٹرول لائن (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی کی متعدد خلاف ورزیاں ہوئیں۔
سرحد پر کشیدگی اور بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی کشمیری حریت پسندرہنماؤں کو عید ملن دعوت کے باوجود مودی حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کو ہی واحد راستہ سمجھتی ہے۔ روس کے شہر اوفامیں مودی اور نواز شریف کی ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعطل کے شکار مذاکرات کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھارت کے اعلیٰ حکام کے مطابق مذاکرات ہی واحد راستہ ہے جنگ نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح پر کافی غور کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ نئی دہلی دشمنی کے باوجود پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کے موقف کو جاری نہیں رکھ سکتا، ہم ایسی صورت حال برقرار نہیں رکھ سکتے کہ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری کی طرف سے دباؤکا سامنا کریں۔ بھارت نے اپنے گزشتہ برس کے موقف میں تبدیلی کر دی ہے۔ مودی کی سارک کانفرنس کے موقع پر پاکستان آنے کی دعوت قبول کرنے کے ساتھ آئندہ ماہ یا ستمبر میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور سرتاج عزیز دہشت گردی سے منسلک تمام مسائل پر بات چیت کے لیے دہلی میں ملاقات کریں گے۔ بھارتی سرکاری ذرائع کے مطابق ستمبر میں بی ایس ایف اور پاک رینجرز کے درمیان ملاقات حوصلہ افزاء رہی تو اس کے بعد داخلہ اور خارجہ سکریٹری سطح کے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.