بدقسمتی سے عوام کو حقیقی اسلامی قیادت وحکومت نہیں ملی جس کی وجہ سے ہر طرف تباہی وبربادی ہے ،بشیر احمدماندائی

حکومت پر بدعنوان عناصر،معیشت پر سودی سسٹم ،میڈیا پر فحاشی وعریانی کاقبضہ ہے، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی بلوچستان

پیر 27 جولائی 2015 22:43

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری جنرل بشیر احمدماندائی نے کہاکہ بدقسمتی سے عوام کو حقیقی اسلامی قیادت وحکومت نہیں ملی جس کی وجہ سے ہر طرف تباہی وبربادی ہے حکومت پر بدعنوان عناصر،معیشت پر سودی سسٹم ،میڈیا پر فحاشی وعریانی کاقبضہ ہے ۔اسلامی پاکستان ہی مسائل کا حل ہے جب تک ملک میں اسلامی نظام قائم نہیں ہوگی اس وقت تک قوم مسائل سے نجات نہیں پاسکتے ۔

جماعت اسلامی بلوچستان کو خوشحال اور پرامن بنا کر دم لیگی ارکان وذمہ داران عوام وخواص کو جماعت اسلامی میں شامل کریں ملک میں اس وقت صرف جماعت اسلامی دیانت دار جمہوری اسلامی پارٹی ہے پارٹیوں میں موروثیت وکرپشن اور خاندانی قبضہ گری ،اقرباء پروری نے اچھے سیاست دان جمہوری اسلامی پارٹیوں کو بدنام کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی مستونگ کے مرکز الفلاح مسجد میں عید ملن تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد عارف دمڑ، امیر جماعت اسلامی مستونگ مولانا عبدالکریم بلوچ ،نائب امیر ضلع عبدالعابد رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم بدترین مسائل اور مشکلات وپریشانیوں کا شکار ہیں ۔

مستونگ تجارتی تاریخی شہر اوراسمبلی میں بہترنمائندگی رکھنے کے باجود بدترین مسائل کا شکارہے حکمرانوں نے انتخابات سے پہلے جو وعدے اور اعلانا تے کیے تھے کاش وہ اس پر عمل کرتے تو آج قوم کے بہت سارے مسائل حل ہوتے بدقمستی سے حکمرانوں نے صرف اعلانا ت اور وعدے کا سہارا لیا ہے۔ہم قوم کوجماعت اسلامی کے امیر مرددرویش سراج الحق کی قیادت میں متحد کرکے مسائل ومشکلات سے نجات دلاکر اسلامی پاکستان بنا کر خوشحال بلوچستان بنائیں گے قوم ہمار اساتھ دیں۔