جموں کشمیر کے عوام آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،غلام صفی
جنگ بندی لائن کو مستقل سرحد قرار دینا‘ بھارتی انتظام کے تحت اندرونی خودمختاری اور اقتصادی پیکجز محض ذہنی عیاشی ہے حکومت آزاد کشمیر عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کرنے کیلئے حکومت پاکستان سے مل کر تحریک چلائے،سیمینار سے خطاب
بدھ 29 جولائی 2015 20:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) حریت کانفرنس کے رہنماء غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے عوام آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں یہ کسی غیر طبقے یا فرقے کی ہیں بلکہ ریاستی عوام کے بنیادی حق آزادی حصول کی جنگ ہے۔ حکومت آزاد کشمیر اور آزاد کشمیر اسمبلی کو اس سلسلے میں کردار ادا کرتے ہوئے (او آئی سی) اور عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہ کرنے کیلئے حکومت پاکستان سے مل کر تحریک چلائی جانی چاہیے۔
جموں و کشمیر کے عوام بھارت کی جانب سے تمام پیکجز کو مسترد کرتے ہوےء حق خود ارادیت کے حصول کیلئے میدان عمل میں موجود ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ ”جموں کشیر“ ایک جغرافیائی وحدت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
سیمینار میں علام محمد صفی سمیت محمد فاروق رحمانی‘ عبدالحمید لون‘ عبدالمجید ملک‘ سید یوسف نسیم ‘ محمد شفیع دار‘ محمد رفیق ڈار‘ مسلم ہارون ‘ غلام نبی نوشہری‘ مظفر حسین شاہ‘ بدالله گیلانی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی سیمینارمیں ایک قرار داد پیش کی گئی جس کا متن یہ ہے کہ جموں و کشمیر کے طول و عرض میں جاری جدوجہد کسی ایک طبقے یا فرقے کے حق کی نہیں بلکہ ریاستی عوام کے بنیادی حق کے حصول کی جدوجہد ہے۔
جس میں ایک طرف مظلوم عوام ہیں اور دوسری طرف قابض بھارتی فوج اور کٹھ پتلی حکمران۔ جموں کشمیر کے عوام حق خود ارادیت سے کم ہر آپریشن کومسترد کرتے ہیں اور غیر مبہم الفاظ میں واضح کرتے ہیں کہ جنگ بندی لائن کو مستقل سرحد قرار دینا‘ بھارتی انتظام کے تحت اندرونی خودمختاری اور اقتصادی پیکجز محض ذہنی عیاشی سے مسئلہ کا حل نہیں۔ جموں کشمیر کو بھارتی غلامی سے آزاد کرانے کی جدوجہد میں مقبوضہ اور آزاد جموں کشمیر کے نوجوانوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور جنگ بندی لائن کے دونوں اطراف کے عوام پر پہرہ دیتے رہیں گے۔ حکومت آزاد جموں و کشمیر اور آزادی کشمیر اسمبلی کا اس سلسلے میں اہم کردار بنتا ہے۔ وشواہندو پریشد اور بی جے پی کے ہندو تو ایجنڈے کے تہت صوبہ جموں کے مسلمانوں کی گھروں سے بے دخلی ‘ مساجد کی بے حرمتی اور 1947 ء کے واقعات کو دہرانے کی کوشش تقسیم جموں کشمیر کی سازش ہے جسے کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیا جاےء گا اور مسلمانان جموں و فرقہ رستوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔ صوبہ جموں کے مسلمانوں کو لاحق خطرات سے او آئی سی اور عالمی برادری کو آگاہ کرنے کیلئے حکومت پاکستان اور پاکستان پارلیمنٹ پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.