صوبائی حکومت صاف شفاف نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کررہی ہے،کرپشن اور کمیشن مافیا کو جڑ سے اکھاڑنے کا پختہ تہیہ کررکھا ہے،رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کا تقریب سے خطاب
جمعرات 30 جولائی 2015 18:47
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) رکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صاف شفاف نظام کی نفاذ کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔کرپشن اور کمیشن مافیا کو جڑ سے اُکھاڑنے کا پختہ تہیہ کررکھا ہے۔سابقہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور کرپشن سے ادارے دمک ذدہ ہوچکے ہیں۔ایزی لوڈ پارٹی کے لیڈران کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔
تحریک انصاف اداروں سے کرپشن، کمیشن اور اقرباء پروری کا خاتمہ کرکے رہیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات و دیہی ترقی کے دفتر میں ٹینڈرز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع مردان میں 7 کرورڑ روپے کی 7 مختلف روڈز کی ٹینڈر ہوئے۔ جن میں مختلف ٹھیکداروں نے حصہ لیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات و دیہی ترقی فضل اﷲ ، ایس ڈی او حبیب الرحمان اور ڈسٹرکٹ کونسل مردان کا دیگر عملہ اینجنئیر شبیر احمد، امجد اسلام اکاونٹنٹ، حسین شاہ، عارف صافی اور دیگر بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخار علی مشوانی نے ٹھیکداروں اور سرکاری عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے ٹھیکوں کی شفافیت، کرپشن اور کمیشن مافیا کو جڑ سے اُکھاڑنے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دے دی ہے۔ تاکہ معیار پر پورا اُترنے والے لوگ ٹھیکے حاصل کریں۔ اور صیح کام کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ شہریوں کی حقوق دلانا ہمارا اولین ترجیح ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.