قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے کراچی کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں، مجرم کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو، اس کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی، الطاف حسین کے خلاف مقدمات کا فیصلہ حکومت نے نہیں عدالتوں نے کرنا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 1 اگست 2015 00:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے کراچی کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔ مجرم کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو، اس کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی، تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر ایم کیو ایم اور جمعیت علماء اسلام (ف) سے بات چیت جاری ہے۔
وفاقی حکومت کوشش کررہی ہے کہ یہ معاملہ بات چیت کے ذریعے حل کرلیا جائے تاکہ تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے موقع مل سکے۔ الطاف حسین کے خلاف مقدمات کا فیصلہ حکومت نے نہیں عدالتوں نے کرنا ہے، وہ جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان جو معاہدہ طے پایا تھا اس میں یہ طے ہوا تھا کہ اگر جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے الزامات درست ثابت ہوگئے تو ہم گھر چلے جائیں گے اور اگر الزامات ثابت نہ ہوئے تو تحریک انصاف الزامات واپس لینا پڑیں گے اور تحریک انصاف کو معاہدے کے مطابق پارلیمنٹ میں کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.