محکمہ موسمیات کی اگلے دو سے تین روز میں مون سون بارشوں کا سلسلہ کم شدت کے ساتھ جاری رہنے کی پیشگوئی

پیر 3 اگست 2015 11:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے اگلے دو سے تین روز کے دوران مون سون بارشوں کا سلسلہ اسلام آباد، کشمیر، بالائی پنجاب، فاٹا اور بالائی خیبرپختونخواہ میں کم شدت کے ساتھ جاری رہنے کی پیشگوئی کردی ۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں ڈویژن)، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن)، فاٹا(خیبر، کرم، باجوڑ، اورکزئی، مہمند، شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیز)، گلگت اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ڈی آئی خان، ژوب، کوئٹہ ڈویژن اور بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان۔

اس دوران پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن اور فاٹا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش(ملی میٹر) سب سے زیادہ بارش میانوالی میں 139ملی میٹر جبکہ نورپورتھل55،کوہاٹ 53، جوہرآباد43، اسلام آباد(سید پور39، گولڑہ19، بوکرہ 11، زیروپوائنٹ02)، بالاکوٹ 33، سرگودھا 29، چکوال 27، مظفر آباد 19، منڈی بہاوٴالدین17، کوٹلی 15، گڑھی دوپٹہ، ساہیوال، فیصل آباد14، پاراچنار، شورکوٹ13، سیالکوٹ (کینٹ 12، ائیر پورٹ04)، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، گوجرانوالہ 10، مری 07، بنوں05، چراٹ، دیر 04، ڈی آئی خان، ایبٹ آباد 03، ہنزہ، بہاولنگر، بھکر، قصور، منگلا 02، سیدو شریف، لاہور، راولپنڈی 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔