سشما سوراج نے پاکستان میں بھارتی سفیر کو کراچی میں مقیم ’’گیتا ‘‘سے رابطے کی ہدایت کردی
پیر 3 اگست 2015 17:43
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج نے پاکستان میں بھارتی سفیر ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان کو گذشتہ 15 سال سے پاکستان میں مقیم بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم بھارتی لڑکی سے ملنیکیلئے کراچی جانے کی ہدایت کردی ۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشماسوراج نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’میں نے پاکستان میں موجودبھاتی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان سے کہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ کراچی جا کربھارتی لڑکی سے ملاقات کریں‘۔
پاکستانی سماجی کارکن انصار برنی نے دونوں ممالک میں سلمان خان کی فلم "بجرنگی بھائی جان" کی کامیابی کے بعد مذکورہ لڑکی کے والدین کی تلاش کی کوششیں تیز کردی ہیں۔اس عید الفطر پر ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم "بجرنگی بھائی جان" میں سلمان خان قوت گویائی سے محروم ایک پاکستانی بچی کو اس کے والدین تک پہنچانے کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.