ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ملک اور اداروں کے خلاف زبان کو لگام دیں ،پاک فوج ، رینجرز اور ملک کے خلاف ہرزہ سرائی بھارت اور نیٹو کو دعوت دینا ملک دشمنی ہے ،ان سیاستدانوں کے خلاف بھارت سے تعلقات کے ثبوت ملے ہیں، ان پر آئین کے مطابق مقدمات چلائے جائیں

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا الطاف حسین کے بیان پرردعمل

پیر 3 اگست 2015 21:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاک فوج ، رینجرز اور ملک کے خلاف ہرزہ سرائی بھارت اور نیٹو کو دعوت دینا ملک دشمنی ہے ،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ملک اور اداروں کے خلاف زبان کو لگام دیں ،محب وطن قوتوں کو مجبور نہ کیا جائے کہ وہ بغاوت کے مقدمات قائم کرنے کیلئے عدالتوں میں دستک دیں ،پاکستان ایک خود مختار ریاست ہے وطن عزیز کو افغانستان ،عراق ودیگر ممالک کے حالات سے جوڑنا ناانصافی ہے ، ۔

وہ پیر کو الطاف حسین کی پاک فوج کی ہرزہ سرائی بھارت اورنیٹو کو دعوت دینے کی شدید مذمت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ ملک بھر میں دہشتگردی کا ذمہ دار کون ہے اور کراچی کو اندھیروں میں دھکیلنے والے کون لوگ ہیں ،انہوں نے کہا کہ جن سیاستدانوں کے خلاف بھارت سے تعلقات کے ثبوت ملے ہیں ان پر آئین کے مطابق مقدمات چلائے جائیں ،بلوچستان کے بہت سے گروپ بھی بھارتی ایجنٹ ہونے کا کردار ادا کررہے ہیں جو کہ غداری کے مترادف ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف جتنی چاہے سازشیں کرلے پاکستان کا بال بھی بانکا نہیں کرسکتا ،پاکستان کی عوام باشعور ہے اور حکمرانون سمیت سیاستدانوں کی بھی آنکھیں کھل جانی چاہییں،اکثر سیاستدانوں کو وطیرہ رہا ہے کہ صرف سیٹ حاصل کرنے کی خاطر ملک دشمن اسلام دشمن عناصر کی مددبھی کرتے ہیں ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ضرب عضب آپریشن اپنی مثال آپ ہے ،20ملک کی بقاء اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم پرعزم اور ہر قسم کی قربانی دینے کا جذبہ رکھتی ہے ،20سالوں کی دہشتگردی چند مہینوں میں لگام دینا صرف پاک فوج کو ہی کریڈٹ جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن کا دائرہ کار بڑھایا جائے اور کراچی میں بھی ضر ب عضب کی طرز کا آپریشن کیا جائے ،تاکہ روپوش اسلام و ملک دشمن عناصر کا ہمیشہ کیلئے صفایا ہوسکے ۔