محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ر ہنے کی پیشگوئی

بدھ 5 اگست 2015 11:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء )محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ر ہنے کی پیشگوئی کردی ۔ کشمیر، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش میں سب سے زیادہ بارش مظفر آباد میں 68 ملی میٹر جبکہ گوپس08،ہنزہ، بونجی06، مالم جبہ05،استور،مری02، بہاولپور،بہاولنگر(سٹی)،لاہور(ائیرپورٹ)،راولاکوٹ،گڑھی دوپٹہ، کالام اورکاکول میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 44 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ دالبندین 43،سبی 42 اورسکھر میں 41 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔