اگلے دو دنوں تک ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب (حبس) رہنے کا امکان

اتوار 9 اگست 2015 13:51

اگلے دو دنوں تک ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اگست۔2015ء ) اگلے دو روز کے دوران ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب (حبس) رہنے کا امکان ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن، اسلام آباد، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

(جاری ہے)

تاہم کشمیر، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویڑن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش راولپنڈی(شمس آباد45، چکلالہ 30)ملی میٹر جبکہ اسلام آباد( زیرو پوائنٹ 30، سیدپور 04)، بالاکوٹ،سیالکوٹ(کینٹ)05، مری 04، کالام 03، کوٹلی،کاکول 02، منگلا، مظفر آباد اور سیدو شریف میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 44 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ دالبندین 43 ،نوکنڈی، بھکر، سبی، چلاس 42 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :