امریکی ریاست مشی گن میں شدید بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم

منگل 11 اگست 2015 11:36

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء)مشی گن کے شہر لانسنگ سمیت مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ شہر کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

کہیں گٹر ابل رہے ہیں تو کہیں سڑکوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔ جس کے باعث ٹریفک کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ متعدد گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں جس سے شہریوں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات نے مشی گن کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں سیلاب کی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔