پاکستان افغانستان سے ملکر تمام چیلنجزسے نمٹنے کیلئے تیار ہے،سرتاج عزیز
پاکستان افغانستان سے مشترکہ مفادکے تمام شعبوں میں تعاون کاخواہاں ہے دونوں ممالک کواعتماد کارشتہ مضبوط کرنیکی ضرورت ہے پاکستان افغانستان میں ہونیوالے حالیہ دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتا ہے، افغانستان میں امن واستحکام کی جدوجہد میں کرداراداکرتے ر ہیں گے، افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 13 اگست 2015 23:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر جاری اعلامیہ میں مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں ہونیوالے حالیہ دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتا ہے، افغانستان میں امن واستحکام کی جدوجہد میں کرداراداکرتے رہینگے، پاک افغان تعلقات خراب کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے مشترکہ مفادکے تمام شعبوں میں تعاون کاخواہاں ہے دونوں ممالک کواعتماد کارشتہ مضبوط کرنیکی ضرورت ہے اس موقع پر پاک افغان تعلقات افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے کہادونوں ملک باہمی اعتماد و یقین کے ساتھ آگے بڑھیں پاکستان افغانستان سے مل کر تمام چیلنجزسے نمٹنے کیلیے تیار ہے اس موقع پر افغان وزیر خارجہ نے باہمی اہمیت کے حامل منصوبوں پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا انہوں نے خطہ میں دہشت گردی اورافغانستان میں امن کے لئے مشترکہ کوشش کرنے پر اتفاق کیا دونوں رہنماوں نے سیکورٹی چیلنجزسے نمٹنے اور انسداد دہشت گردی روکنے کیلیے بھی مشترکہ کاوشوں پراتفاق کیا گیا۔
۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.