سول اور عسکری قیادت کے درمیان کوئی خلیج نہیں ، حکومت اور فوج کے تعلقات مضبوط ہیں اور رہیں گے، ہم کسی کے مطالبات پر نہیں اصولوں پر چلتے ہیں ، مطالبات ماننے ہوتے تو دھرنے کے وقت تحریک انصاف کے سامنے استعفے پیش کر دیتے، مشاہد اﷲ کی گفتگو کو واقعاتی شکل میں ہے ،اس کا کوئی وجود نہیں، دھرنا عمران خان کی افتاد طبع کا شاخسانہ تھا ، عمران خان فاسٹ باؤلنگ کرا رہے ہیں، کوشش ہے وہ سیاستدان بن جائیں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
ہفتہ 15 اگست 2015 22:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں اور رہیں گے، دونوں میں کوئی خلیج نہیں ، ہم کسی کے مطالبات پر نہیں اپنے اصولوں پر چلتے ہیں، جو بات ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے کی وہ پہلے میں کر چکا تھا۔ وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم نے درست فیصلہ کیا ہم کسی کے مطالبات پر نہیں چلنے ہمارے اپنے اصول ہیں، ان پر چلتے ہیں اگر مطالبات مانتے تو دھرنے کے وقت تحریک انصاف کے سامنے استعفے پیش کر دیتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں چل رہا ہے تمام ممالک پاکستان کی پالیسیوں کو سرہاتے ہیں اور جانتے ہیں کہ پاکستان کے تمام ادارے آئین کے تحت چل رہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.