پنجاب کی وزارت داخلہ،فیصل آباد کے دو سیاسی گروپوں میں کشمکش شروع
وزارت داخلہ رانا ثناء اللہ کو دی گئی تو مخالفین کی زندگی اجیرن کردیں گے،چوہدری شیر علی،عابد شیر علی نے وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کر دیا رانا ثناء اللہ کے کالعدم تنظیموں سے تعلقات ہیں،مخالفین نے وزیراعظم ،وزیراعلیٰ کو باور کرادیا،چوہدری نثار بھیرانا ثناء اللہ کیلئے اچھے خیالات نہیں رکھتے وزارت داخلہ پنجاب کا فیصلہ وزیراعظم ساتھیوں اور اسٹیبلشمنت کو اعتماد میں لیکر کریں، ایپکس کمیٹی کا کردار اس حوالے سے بہت اہم ہو گا
منگل 18 اگست 2015 17:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) پنجاب کی وزارت داخلہ کے حصول کیلئے فیصل آباد کے دو سیاسی گروپوں میں اس وقت شدید کشمکش شروع ہو گئی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی اور انکے والد چوہدری شیر علی نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات اور خدشات سے آگاہ کر دیا ہے کہ اگر وزارت داخلہ رانا ثناء اللہ کو دی گئی تو وہ اپنے مخالفین کی زندگی اجیرن کر دیں گے۔
چوہدری شیر علی نے رانا ثناء اللہ پر ٹارگٹ کلنگ کے الزامات ایک جلسہ عام میں بھی لگائے تھے۔ رانا ثناء اللہ کے مخالفین وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کو یہ باور کرا چکے ہیں کہ رانا ثناء اللہ کے کالعدم تنظیموں سے قریبی تعلقات ہیں۔ دریں اثناء پنجاب کے اندر نیشنل ایکشن پروگرام پر عملدرآمد کیلئے چوہدری نثار علی خان بھی شہید کرنل (ر) شجاع خانزادہ جیسا دلیر وزیر داخلہ پنجاب لانے کے خواہشمند ہیں اور مقتدر حلقے بھی نیشنل ایکشن پروگرام پر عملدرآمد کیلئے رانا ثناء اللہ کیلئے اچھے خیالات نہیں رکھتے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.