اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا،پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خواشگوار
محکمہ موسمیات کا شمالی علاقہ جات اور چترال میں بارش کے باعث مقامی ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کے خدشہ کااظہار
اتوار 23 اگست 2015 13:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء ) وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا،پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خواشگوار ہوگیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شمالی علاقہ جات اور چترال میں زیادہ درجہ حرارت اور بارش کے باعث مقامی ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کے خدشہ کااظہارکیا۔
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخواہ(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،مردان،کوہاٹ ڈویژن)، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن)، اسلام آباد، بالائی فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔(جاری ہے)
اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا تاہم پشاور، ہزارہ، راولپنڈی، لاہور، ژوب ڈویژن اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش رسالپور 37، چکوال 12، اوکاڑہ 11،بونجی 10، استور 05، کاکول، پٹن، ڑوب، گڑھی دوپٹہ 04، اسلام آباد(گولڑہ 03، زیرو پوائنٹ 02، سیدپور 01) اور سکردو 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں43ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی، شہید بینظیر آباد42، سبی 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.