پنجاب اور سندھ بلدیاتی انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے کا انتخابی شیڈول جاری کر دیا
پہلے مرحلے میں پنجاب کے 12 اور سندھ کے 8 اضلاع میں 31 اکتوبر کو پولنگ ہو گی ، نوٹیفیکیشن جاری
بدھ 26 اگست 2015 18:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پہلے مرحلے کا انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 12 اور سندھ کے 8 اضلاع میں 31 اکتوبر کو پولنگ ہو گی ۔ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پہلے مرحلے کے شیڈلوں کا اعلان کرتے ہوئے 31 اکتوبر کو پنجاب کے 12 اور سندھ کے 8 اضلاع میں پولنگ کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔
پہلے مرحلے کے مطابق پنجاب کے 12 اضلاع میں گجرات ، چکوال ، لودھران ، وہاڑی ، فیصل آباد ، اوکاڑہ ، بہاولپور ، بھکر ، قصور ، ننکانہ صاحب اور پاکپتن شامل ہیں جبکہ سندھ کے 8 اضلاع میں سکھر ، خیرپور ، گھوٹکی ،کنڈکوٹ ، لاڑکانہ ، شکار پور ، قمبر ، شہدانا کوٹ ، جیکب آباد اور کشمور شامل ہیں ۔(جاری ہے)
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق امیدوار 7 سے 11 ستمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 سے 17 ستمبر تک کی جائے گی جبکہ امیدوار 24 ستمبر تک کاغذات نامزدگی پر اعتراضات جمع کروا سکتے ہیں جن کا جائزہ لینے کے بعد مسترد یا منظور کیا جائے گا جبکہ امیدوار یکم اکتوبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں ۔
2 اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور 31 اکتوبر کو سندھ اور پنجاب میں پہلے مرحلے کے مطابق پولنگ کی جائے گیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.