ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 28 اگست 2015 17:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کر دی ،تاہم راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 37 ملی میٹر جبکہ ملتان 34، چراٹ 30، جوہر آباد 28، نور پورتھل، کوہاٹ 26، مالم جبہ 18، پشاور(سٹی 15، ائیر پورٹ04)، سرگودھا15، سیدوشریف 14، چکوال 13، لوئر دیر، منڈی بہاو?الدین، منگلا11، گڑھی دوپٹہ، ایبٹ آباد 08، مظفر آباد، رسالپور07، پاراچنار، راولاکوٹ 06، راولپنڈی(چکلالہ05، شمس آباد03)، اسلام آباد(بوکرہ 05، زیرو پوائنٹ، سیدپور، گولڑہ04)، بھکر، کوٹلی، مری 04، دیر، جہلم، سیالکوٹ 03، ڈی جی خان 02، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں44ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی 43، تربت 42، سبی، شہید بینظیرآباد اور روہڑی میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :