امریکی سینٹ کام نے آئی ایس آئی کی جانب سے افغانستان میں داعش کو فنڈنگ کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیدیا،پاکستانی خفیہ ایجنسی کے افغانستان میں داعش کو فنڈنگ کی رپورٹس بے بنیاد ہیں ، سینٹ کام کے چیف جنرل لائیڈآسٹن نے پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا ہے،امریکی سینٹ کام کے ترجمان کرنل پیٹرک رائیڈرکی پریس بریفنگ
ہفتہ 29 اگست 2015 00:31
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28اگست۔2015ء) امریکی سینٹ کام کے ترجمان ائیرفورس کے کرنل پیٹرک رائیڈر نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی افغانستان میں داعش کو ایجنٹوں کی بھرتی کیلئے فنڈز فراہم کررہی ہے ۔
(جاری ہے)
جمعہ کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک امریکی صحافی کے اس سوال پر کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے افغانستان میں ایجنٹوں اور پیروکاروں کی بھرتی کیلئے داعش کو فنڈز فراہم کیے ہیں پرسینٹ کام کے ترجمان کرنل پیٹرک رائیڈر نے ان رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے انھیں بے بنیاد قرار دیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ گزشتہ ہفتے پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ ملاقات میں سینٹ کام کے چی جنرل لائیڈآسٹن نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا ہے ۔افغانستان کے حوالے سے ترجمان سینٹ کام نے کہاکہ سینٹ کام نے جنوبی افغانستان میں طالبان کے خلاف کاروائیوں میں اضافہ کردیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.