آصف زرداری کی دھمکیوں سے کچھ نہیں ہوگا، حکومت نے کرپشن کیخلاف جاری کارروائیاں روکیں تو ملک کیساتھ غداری ہوگی، ذوالفقار مرزا
حکومت نے کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائیاں شروع کیں ہیں تو زرداری کا ضمیر جاگ گیا ہے،سابق صوبائی وزیرداخلہ
پیر 31 اگست 2015 22:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی دھمکیوں سے کچھ نہیں ہوگا، اگر حکومت نے کرپشن کے خلاف سندھ میں جاری کارروائیاں روکیں تو یہ ملک کے ساتھ غداری ہوگی۔آصف علی زرداری کی پیپلز پارٹی کے لئے کوئی خدمات نہیں ہیں۔ پیر کو آصف علی زرداری کے بیان پر اپنے ردعمل میں ذوالفقار مرزا نے کہا کہ جب کراچی میں معصوم لوگوں کو قتل کیا جارہا تھا، تب زرداری کا ضمیر سویا ہوا تھا۔
جب سندھ کی تقسیم کی باتیں ہورہی تھیں تب بھی زرداری سویا ہوا تھا اب جبکہ حکومت نے کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائیاں شروع کیں ہیں تو زرداری کا ضمیر جاگ گیا ہے۔ آصف علی زرداری کو کوئی عوامی حمایت حاصل نہیں ہے۔ ان گیڈر بھبکیوں سے کچھ نہیں ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ زرداری نہ صرف خود کرپٹ ہیں بلکہ اپنے اردگرد بھی کرپٹ لوگوں کو جمع کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے لئے کوئی قربانی نہیں دی ہے۔ پیپلز پارٹی میں کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی پر جیالے خوش ہیں۔ خورشید شاہ کو بھی آصف زرداری نے ڈانٹا۔ پھر انہوں نے مذمتی دیا ورنہ خورشیدہ شاہ کوئی بیان نہیں دیتے۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ اگر حکومت نے آپریشن روکا اور مفاہمت کی تو ہم اس حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.