Live Updates

مقامی قائدین کی قیادت میں چےئرمین عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 1 ستمبر 2015 21:31

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) مقامی قائدین کی قیادت میں چےئرمین عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں پارٹی کی ترقی وترویج اور مضبوطی کے لئے کام جاری ہے یوسی بھگوال،ڈوگہ،ملکہ اور ملحقہ علاقوں میں پی ٹی آئی کو مضبوط بنائیں گے ان خیالا ت کا اظہار راہنماPTIیوسی بھگوال ملک بشارت اعوان گولڑہ ہاشم نے کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں عوام عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے کیلئے ووٹ دیں گے اورPTIکے امیدواروں کا کامیاب بنائیں گے انہوں نے کہا کہPTI کے ضلعی قائدین کی قیادت میں پورے علاقہ میں چےئرمین عمران خان کا پیغام پہنچا رہے ہے آئندہ وقت میںPTI کو ناقبل تسخیر بنائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :