باہمی یکجہتی اور امن کیلئے اٹھنے والے ہر قدم کے ہم قدم ہونگے ٗجنگ والے قدم سے ہم ساتھ نہیں ملیں گے ٗ مولانا فضل الرحمن
بھارت کی مودی حکومت نے انتہا پسندانہ پالیسی اختیار کر رکھی ہے ٗ پاکستان ایک ذمہ دار ملک کا کر دار ادا کررہا ہے ٗ کراچی آپریشن کی تمام جماعتوں نے حمایت کی تھی اور آج بھی وہ اس کے حق میں ہیں ٗ تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں جو کیا وہ ایک تلخ حقیقت ہے ٗ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی دہشتگردی کے حملے میں شہادت کے واقعہ پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو
بدھ 2 ستمبر 2015 17:35
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ باہمی یکجہتی اور امن کیلئے اٹھنے والے ہر قدم کے ہم قدم ہونگے تاہم جنگ والے قدم سے ہم ساتھ نہیں ملیں گے ٗ بھارت کی مودی حکومت نے انتہا پسندانہ پالیسی اختیار کر رکھی ہے ٗ پاکستان ایک ذمہ دار ملک کا کر دار ادا کررہا ہے ٗ کراچی آپریشن کی تمام جماعتوں نے حمایت کی تھی اور آج بھی وہ اس کے حق میں ہیں ٗ تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں جو کیا وہ ایک تلخ حقیقت ہے ۔
بدھ کو یہاں کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی دہشتگردی کے حملے میں شہادت کے واقعہ پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ سب کی عزت جان اور مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے امن کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو پذیرائی مل رہی ہے ٗ اس عمل کے دور ان اس قسم کے اندوہناک واقعات کو بھی سہنا پڑتا ہے اور بڑے مشکل پل عبور کر نا پڑتے ہیں ٗکامیابی کیلئے یکجہتی ضروری ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو اے ای کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ
-
رفح میں انسانی ضروریات زیادہ جبکہ دستیاب امداد انتہائی کم، یو این ادارے
-
جنرل اسمبلی: ہر سال سربرنیکا نسل کُشی کی یاد منانے کی قرارداد منظور
-
رات گئے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پر آپریشن
-
حکومت پنجاب کو کہتا ہوں کہ سڑک بنانے اور مفت آٹا تقسیم کرنے سے ووٹ نہیں ملنا
-
25ارب ڈالر میں 12ارب ڈالر کے معاہدے سعودی عرب کے ساتھ طے ہوگئے ہیں
-
گندم سستی ہونے پر پنجاب بھر میں آٹے، میدے اور سوجی کی قیمتوں میں واضح کمی ہوگئی
-
افریقہ کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت ملنی چاہیے، گوتیرش
-
میانمار: روہنگیا جانیں بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
کراچی کی مویشی منڈی میں 30 ہزار سے زائد مویشی پہنچ گئے
-
وزیر اعلی مریم نوازشریف کاایئر ایمبولینس جلد شروع کرنے کا حکم،جون تک کی ڈیڈ لائن مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.