پاکستان کا افغانستان سے مخالفانہ پروپیگنڈہ اور اپنی سرزمین پر بھارت کے اڈے بندکرنے کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ
مطالبات سرتاج عزیز اپنے دورہ کابل میں کریں گے جس میں ان کی افغان صدراور ہم منصب سے ملاقاتیں متوقع ہیں،سفارتی ذرائع
جمعرات 3 ستمبر 2015 21:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پاکستان نے افغانستان سے مخالفانہ پروپیگنڈہ اور اپنی سرزمین پر بھارت کے اڈے بندکرنے کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ مطالبات وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کابل میں افغان صدر اور اپنے افغان ہم منصب سے ملاقاتوں میں کریں گے۔سفارتی ذرائع کے حوالہ سے ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے افغانستان کو اہم پیغام دینے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان مخالف مہم فی الفور بند کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
پاکستان کے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ پاکستان مخالف مہم میں بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را‘‘ اور افغان خفیہ ایجنسی مل کر کام کر رہی ہیں۔ دہشت گردوں کی زیادہ تر قیادت اور ورک فورس افغانستان میں موجود ہے۔(جاری ہے)
پشاور سکول حملہ مْلا فضل اﷲ نے افغانستان میں بیٹھ کر کروایا تھاجس کے ثبوت پاکستان پیش کر سکتا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان مخالف مہم سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد میں کمی آئی ہے۔
افغانستان کی جانب سے پاکستان مخالف سرکاری بیانات کا سلسلہ بھی رْکنا چاہیے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان سمجھتا ہے کہ طالبان کے خلاف طاقت کا استعمال دانشمندانہ آپشن نہیں ہے۔ طاقت کے استعمال کے اثرات دونوں ممالک پر آ سکتے ہیں تاہم طالبان کے ساتھ مذاکرات یا طاقت کا استعمال کا فیصلہ افغانستان کو کرنا ہے جبکہ پاکستان کو سہولت کار بنانے یا نہ بنانے کے فیصلے کا انحصار بھی افغانستان پر ہے۔ افغانستان کو مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کی رائے سے آگاہ کیا جائے گا۔ تاہم پاکستان افغانستان کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کی تجویز نہیں دے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذریعے طالبان کو مذاکرات کی میز پر بلوایا گیا تھا۔ بیشتر طالبان نمائندے مذاکرات میں شرکت کیلئے افغانستان سے آئے لیکن پھر مْلا عمر کی موت کی خبر لیک کر دی گئی۔ ایسا تاثر دینے کی کوشش کی گئی جیسے اس معاملے میں پاکستان کی بدنیتی شامل ہے۔ مْلا عمر کی موت کی خبر مری امن عمل کے دوسرے دور سے دو روز قبل جاری کرنا پاکستان کے خلاف سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.