وزیرِداخلہ چوہدری لندن کے کامیاب دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ، (کل ) وزیراعظم سے ملاقات کرینگے
ملاقات کے دوران وزیراعظم کو اپنے دورہ کے حوالے سے بریفنگ دینگے ، ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری اور اس حوالے سے رینجرز کی رپورٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیاجائیگا وزیرِ داخلہ نے اپنے دورہ کے دوران جراتمندانہ اور واشگاف الفاظ میں پاکستان کا موقف پیش ، بھارتی اشتعال انگیزیوں اور سازشوں کو بے نقاب کیا‘ دورے میں ڈاکٹر عمران فاروق کیس پر اہم پیش رفت ہوئی‘ کراچی میں بھارتی مداخلت کے امور بھی زیر بحث آئے، ذرائع
جمعرات 3 ستمبر 2015 21:55
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان لندن کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کو وطن واپس پہنچ گئے ، چوہدری نثار (کل ) وزیراعظم سے ملاقات کرکے اپنے دورہ لندن کے حوالے سے بریفنگ دینگے پیپلزپارٹی کے ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری اور اس حوالے سے رینجرز کی رپورٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیاجائیگا۔
وزیر داخلہ نے لندن کے بعد اٹلی کے دورے پر جانا تھا تاہم اپنی دیگر سرکاری مصروفیات اور ملکی حالات کے پیش نظر وزیرِداخلہ نے اٹلی کا دورہ منسوخ کر دیا تھا ۔ لندن میں وزیرِداخلہ کی مصروفیات میں اپنی برطانوی ہم منصب تھریسامے ، برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کم دار وچ اور برطانوی وزیرِخارجہ فلپ ہیمنڈ سے ملاقات کے علاوہ پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں سے بھی اہم ملاقاتیں بھی شامل تھیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.